امریکی سینیٹ میں ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد چھٹی بار ناکام
پیش کیے گئے بل کو 47 ملے جبکہ اس کی مخالفت میں 50 ووٹ پڑے۔
امریکی سینیٹ نے ایران میں امریکی فوجی کارروائیاں ختم کرنے کے متعلق پیش کیے گئے ایک وار پاورز بل کو مسترد کر دیا ہے۔
معروف ڈیموکریٹک سینیٹر ایڈم شِف کی جانب سے پیش کیے گئے بل کو 47 ملے جبکہ اس کی مخالفت میں 50 ووٹ پڑے۔ یہ چھٹی مرتبہ ہے کہ سینیٹ اس طرز کے بل کو مسترد کیا ہے۔
پینسلوینیا سے تعلق رکھنے والے جان فیٹر مین واحد ڈیموکریٹ تھے جنھوں نے اس بل کے خلاف ووٹ دیا، جبکہ دو ری پبلکن سینیٹر سوزن کولنز اور کینٹکی نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔
یہ پہلا موقع ہے کہ سوزن کولنز نے اس بل کی حمایت میں ووٹ دیا ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ’جیسا کہ میں ایران کے تنازع کے آغاز سے کہتی آ رہی ہوں، بطور کمانڈر اِن چیف صدر کے اختیارات لامحدود نہیں ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ آئین کے مطابق کانگریس کا جنگ اور امن سے متعلق فیصلوں میں ایک اہم کردار ہے۔ کولنز کا کہنا ہے کہ وار پاورز کی قرارداد کے تحت غیر ملکی تنازعات میں امریکہ کی شمولیت کی منظوری یا خاتمے کے لیے 60 روز کے اندر کانگریس سے منظوری لازمی ہے۔