سعودی وزیر خارجہ سے یورپی کمیشن کی نائب صدر کا رابطہ

مشرق وسطیٰ کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیاگیا

               
  May 2, 2026 · بام دنیا

سعودی وزیر خارجہ سے یورپی کمیشن کی نائب صدر کا رابطہ اور مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے یورپی یونین کی امورخارجہ اور سکیورٹی پالیسی کی اعلی نمائندہ و یورپی کمیشن کی نائب صدر کاجا کالس نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق دونوں رہنماوں کے مابین ٹیلی فونک رابطے میں علاقائی صورتحال کے حوالے سے تازہ ترین پیش رفت اور حالیہ حالات سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔