امریکہ کی اسپرٹ ایئرلائن ایندھن بحران کا شکار۔آپریشن بند کرنے کا اعلان
جیٹ فیول کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے نے اسے شدید مالی مشکلات سے دوچار کیا
امریکہ کی کم لاگت ایئرلائن اسپرٹ ایئرلائن نے اعلان کیا ہے کہ وہ 34 سالہ آپریشن کے بعد کاروبار بند کر رہی ہے اور فوری طور پر اپنی پروازیں معطل کر رہی ہے۔
ایئرلائن کے مطابق ایران جنگ کے باعث جیٹ فیول کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے نے اسے شدید مالی مشکلات سے دوچار کیا۔ کمپنی نے دو سال سے کم عرصے میں دو مرتبہ دیوالیہ ہونے کے لیے درخواست دی، تاہم حکومتی بیل آؤٹ حاصل کرنے کی کوششیں ناکام رہیں، جس کے نتیجے میں تقریباً 17 ہزار ملازمین بے روزگار ہو گئے۔
رپورٹس کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہیں، جس سے توانائی کی فراہمی متاثر اور عالمی معیشت دباؤ کا شکار ہوگئی ہے۔