آبنائے ہرمز کا کنٹرول جوہری طاقت سے بھی زیادہ اہم قرار
فیس کا 30 فیصد فوجی انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے پر خرچ کیا جائے گا۔رضا رضائی
May 3, 2026 · بام دنیا
ایرانی شوریٰ کونسل کی تعمیرِ نو کمیٹی کے سربراہ محمد رضا رضائی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کا انتظام و انصرام جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے زیادہ اہم ہے۔
ایران کے سرکاری چینل العالم ٹی وی کے مطابق رضائی نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر کنٹرول حاصل کرنا ایرانی عوام کا مطالبہ ہے، اور ہم اس حق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔
ایرانی رکنِ پارلیمان کے مطابق، آبنائے ہرمز کے انتظام کے منصوبے کے تحت جہازوں سے وصول کی جانے والی فیس کا 30 فیصد فوجی انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے پر خرچ کیا جائے گا۔