ایرانی جہازوں پر قبضہ قزاق قرار دینا الفاظ کی غلطی نہیں۔اسماعیل بقائی

کوئی زبان کی لغزش نہیں بلکہ ان اقدامات کی مجرمانہ نوعیت کا کھلا اعتراف ہے،

               
  May 3, 2026 · بام دنیا

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدر ٹرمپ نے ایرانی بحری جہازوں پر غیر قانونی قبضے کو خود ہی قزاقی قرار دیا ہے اور کھلے عام اعتراف کیا کہ امریکی بحریہ کا طرزِ عمل قزاقوں جیسا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں اسماعیل بقائی نے واضح کیا کہ یہ کوئی زبان کی لغزش نہیں بلکہ ان اقدامات کی مجرمانہ نوعیت کا کھلا اعتراف ہے، جو امریکہ بین الاقوامی بحری قوانین کے برخلاف کر رہا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیا کہ ایسے اقدامات کو، جو عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں، ہرگز معمول نہ بننے دیا جائے اور ان کی سختی سے مذمت کی جائے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکا بندی کے دوران امریکی بحریہ کا کردار قزاقوں جیسا محسوس ہوتا ہے۔