اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ۔خطے کی صورتحال پرگفتگو
اٹلی کا مشرق وسطیٰ کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی کوششیں تیز کرنے پر زور
اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو میں مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ گفتگو کے دوران ایران میں جاری صورتحال اور خطے کے مجموعی حالات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اور اس بات پر اتفاق ہوا کہ کشیدگی میں مزید اضافہ روکنا فوری ضرورت ہے۔
اطالوی وزیر خارجہ نے سفارتی کوششوں کو تیز کرنے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کی بندش عالمی خوراکی تحفظ اور معاشی استحکام کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اٹلی کے لیے ایران کے جوہری پروگرام کا فوجی استعمال ایک “سرخ لکیر” ہے، کیونکہ اس سے خطے میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہونے کا خطرہ ہے۔
تاجانی نے ایران پر زور دیا کہ وہ حزب اللہ پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف حملے رکوانے اور لبنان میں امن کے قیام کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے میں مدد دے۔