برطانیہ: گھر میں دھماکا، 2 افراد ہلاک، پولیس تفتیش شروع

پولیس برسٹل کے دھماکے کو مشکوک قرار دے کر تحقیقات کر رہی ہے ، میڈیا

               
  May 3, 2026 · بام دنیا
فوٹو سوشل میڈیا

فوٹو سوشل میڈیا

برطانیہ کے شہر برسٹل میں ایک گھر میں دھماکے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ 

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق ایون اینڈ سمرسیٹ پولیس کے مطابق برسٹل میں صبح ہونے والا دھماکا بڑا واقعہ ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس برسٹل کے دھماکے کو مشکوک قرار دے کر تحقیقات کر رہی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے دھماکے کو دہشتگردی قرار نہیں دیا اور نہ اس واقعے میں کوئی مطلوب ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے برسٹل کے اس متاثرہ مکان کے پڑوسیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔