ایران میں جنگ سے متاثرہ 37 ہزار عمارتیں مرمت کر دی گئیں
امریکی و اسرائیلی حملوں میں ایک لاکھ سے زائد شہری ڈھانچے تباہ یا متاثر
May 4, 2026 · بام دنیا
ایران کی ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے کہا ہے کہ ملک میں جنگ کے دوران نقصان اٹھانے والی تقریباً 37 ہزار رہائشی اور تجارتی عمارتوں کی مرمت مکمل کر لی گئی ہے۔
نیم سرکاری خبر رساں ادارے مہر کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں ایران بھر میں ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد شہری ڈھانچے تباہ یا شدید متاثر ہوئے تھے۔
ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق حملوں میں 339 طبی مراکز بھی نشانہ بنے، جن میں اسپتال، فارمیسیاں، لیبارٹریاں، ہیلتھ کلینکس اور ایمرجنسی مراکز شامل ہیں۔
ادارے نے مزید بتایا کہ رہائشی علاقوں پر حملوں کے باعث شہری انفراسٹرکچر کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔