اوپیک پلس کا تیل پیداوار میں رد و بدل کا اعلان
مارکیٹ استحکام کے لیے یومیہ پیداوار میں ایڈجسٹمنٹ، جون 2026 سے اطلاق
May 4, 2026 · بام دنیا
اوپیک اور اس کے اتحادی ممالک نے عالمی منڈی کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے تیل کی پیداوار میں رد و بدل کا فیصلہ کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق چند رکن ممالک مجموعی طور پر یومیہ ایک لاکھ 88 ہزار بیرل پیداوار میں ایڈجسٹمنٹ کریں گے، جس کا مقصد قیمتوں میں استحکام لانا اور طلب و رسد کے توازن کو برقرار رکھنا ہے۔
اس فیصلے میں سعودی عرب، روس، عراق، کویت، قازقستان، الجزائر اور عمان شامل ہیں۔
اوپیک پلس نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ عالمی تیل مارکیٹ میں استحکام کے لیے ضروری اقدامات جاری رکھے گا، جبکہ نئی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق جون 2026 سے کیا جائے گا۔