یورپی ممالک نے فوجی اڈوں کے استعمال پر ٹرمپ کا پیغام سمجھ لیا۔نیٹو سربراہ

ایران جنگ میں تعاون سے متعلق امریکی تحفظات، یورپ نے معاہدوں پر عملدرآمد تیز کر دیا

               
  May 4, 2026 · بام دنیا

نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے کہا ہے کہ یورپی ممالک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پیغام سمجھ لیا ہے اور اب فوجی اڈوں کے استعمال سے متعلق معاہدوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔
یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ نے بعض نیٹو ممالک پر ایران کے خلاف جنگ میں امریکہ کا ساتھ نہ دینے کا الزام عائد کیا تھا۔
مارک روٹے نے یورپی سیاسی کمیونٹی کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے کچھ مایوسی ضرور پائی گئی، تاہم یورپی ممالک نے اس پیغام کو سنجیدگی سے لیا ہے اور اس پر عمل شروع کر دیا ہے۔