میکرون کا امریکہ اور ایران سے آبنائے ہرمز مشترکہ طور پر کھولنے کا مطالبہ

فرانسیسی صدر نے فوجی کارروائی سے گریز کا اشارہ دے دیا

               
  May 4, 2026 · بام دنیا

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے امریکہ اور ایران پر زور دیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کو باہمی تعاون سے دوبارہ کھولیں۔
یورپی رہنماؤں کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میکرون نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بحالی کے لیے امریکہ اور ایران کا مشترکہ اقدام ہی واحد مؤثر حل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کا ملک کسی ایسی فوجی کارروائی میں شامل نہیں ہوگا جس کا فریم ورک واضح نہ ہو۔
فرانسیسی صدر نے مزید کہا کہ فرانس اور برطانیہ خطے میں امن قائم ہونے کے بعد آبنائے ہرمز کو کھولنے کے لیے ایک بین الاقوامی اتحاد بنانے کی کوششوں میں پیش پیش ہیں۔