ایران دنیا کو یرغمال بنانا بند کرے۔ مذاکرات کی میز پر واپس آئے۔جرمن چانسلر
آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے اور ایٹمی ہتھیاروں سے گریز کا مطالبہ
May 5, 2026 · بام دنیا
جرمن چانسلر فریڈرک مرض نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات پر مبینہ حملوں کے بعد فوری طور پر مذاکرات کی میز پر واپس آئے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عرب امارات ایک بار پھر ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں کا نشانہ بنا ہے، جن کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری یکجہتی متحدہ عرب امارات کے عوام اور خطے میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ ہے۔
فریڈرک مرز نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ مذاکرات کا راستہ اختیار کرے اور خطے اور دنیا کو “یرغمال بنانا بند کرے”۔
انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم ہونی چاہیے، تہران کو ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے چاہئیں، اور ہمارے شراکت داروں کے خلاف مزید کسی قسم کی دھمکی یا حملے نہیں ہونے چاہئیں۔