ٹرمپ کا ’پروجیکٹ فریڈم‘ عالمی امن کے لیے خطرناک قرار
ٹرمپ پالیسی پر برطانوی ماہرین کی سخت تنقید،برطانوی تھنک ٹینک کی رپورٹ:خطے میں کشیدگی کا خدشہ
بحری تحفظ کے ایک ماہر نے آبنائے ہرمز میں امریکہ کی کارروائیوں کو ’انتہائی خطرناک‘ اور ’کشیدگی میں اضافے کا باعث‘ قرار دیا ہے۔
برطانیہ کے تھنک ٹینک چیتھم ہاؤس کے پروگرام برائے عالمی سلامتی کی محقق نیتیا لیب نے بی بی سی سے گفتگو میں کہا کہ موجودہ صورتحال شدید تناؤ کی عکاسی کرتی ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت کی بحالی کی شرائط پر مذاکرات کے لیے آمادہ نہیں۔
ان کے مطابق امریکہ نے یہ مؤقف اختیار کر لیا ہے کہ جہازوں کی آمدورفت کا واحد راستہ ایسے حالات میں سفر کرنا ہے جہاں ایران کی جانب سے طاقت کے استعمال یا حملوں کا خطرہ بدستور موجود رہے۔
محقق نیتیا لیب کا کہنا تھا کہ ’اگرچہ ڈونلڈ ٹرمپ کا ’پروجیکٹ فریڈم‘ بعض جہازوں کو آبنائے ہرمز سے نکالنے میں کامیاب ہو بھی جائے تو یہ اقدام زیادہ سے زیادہ عارضی طور پر مقاصد حاصل کرنے کا باعث بن سکتا ہے جبکہ اس اہم آبی گزرگاہ کی پائیدار بحالی کے لیے کہیں زیادہ وسیع اور جامع کوششوں کی ضرورت ہے۔