سعودی ولی عہد اور اماراتی صدر کا ٹیلیفونک رابطہ۔ایرانی حملوں کی مذمت

دونوں رہنماؤں نے ٹیلیفونک گفتگو میں خطے کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا

               
  May 5, 2026 · بام دنیا

سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ولی عہد اور وزیرِاعظم محمد بن سلمان نے منگل کے روز متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران یو اے ای کے خلاف ایران کے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور ان حملوں کو بلا جواز قرار دیا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد نے امارات کی سلامتی اور استحکام کے دفاع کے لیے اپنے ملک کی مکمل حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس ٹیلیفونک گفتگو میں خطے کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا اور پورے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے ممکنہ طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا۔