کویت سے کراچی براہِ راست پروازیں بحال

28 فروری کے بعد کویت کی ایئرلائن کی پہلی پرواز محدودمسافروں کو لے کر کراچی پہنچی

               
  May 5, 2026 · بام دنیا

خطے میں کشیدگی میں کمی کے بعد کویت اور کراچی کے درمیان براہِ راست فضائی رابطہ دوبارہ بحال ہو گیا ہے۔

28 فروری کے بعد کویت کی ایئرلائن کی پہلی پرواز محدود مسافروں کو لے کر کراچی پہنچی۔ پرواز J9507 کویت سے براہِ راست کراچی کے لیے روانہ ہوئی۔

کویت سے پاکستان کے لیے براہِ راست فضائی آپریشن گزشتہ دو ماہ سے زائد عرصے تک معطل رہے، جس دوران پروازیں سعودی عرب کے دمام ایئرپورٹ کے ذریعے چلائی جا رہی تھیں۔