برازیل کا متحدہ عرب امارات کے ساتھ فوجی طیاروں کا بڑا معاہدہ

امارات اس وقت لاک ہیڈ مارٹن کے C-130، بوئنگ کے C-17 طیارے بھی استعمال کر رہاہے۔

               
  May 5, 2026 · بام دنیا

برازیل کے طیارہ ساز ادارے ایمبریئر نے کہا ہے کہ اسے توقع ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں مزید دفاعی معاہدے حاصل ہوں گے، خاص طور پر متحدہ عرب امارات کی جانب سے 20 تک C-390 فوجی کارگو طیاروں کی خریداری کے بعد ہوں گے۔
متحدہ عرب امارات مشرقِ وسطیٰ کا پہلا ملک ہے جس نے C-390 طیارے کا انتخاب کیا ہے۔ یہ معاہدہ تقریباً ایک ارب ڈالر مالیت کا ہے جس میں 10 طیاروں کی حتمی خریداری اور 10 اضافی آپشنز شامل ہیں۔
ایمبریئر کے دفاعی و سیکیورٹی یونٹ کے سربراہ بوسکو دا کوسٹا جونیئر نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ ہمارے لیے ایک اسٹریٹجک خطہ ہے۔
متحدہ عرب امارات اس وقت لاک ہیڈ مارٹن کے C-130 اور بوئنگ کے C-17 طیارے بھی استعمال کر رہا ہے۔