مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کے متعدد چھاپے
رام اللہ کے مغرب میں واقع مختلف قصبوں اوردیہات میں بھی اسرائیلی فوج نے کارروائیاں کیں۔
May 5, 2026 · بام دنیا
فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز نے مختلف علاقوں میں متعدد چھاپے مارے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی اہلکاروں نے جورت الشمعہ، وادی النیس اور ام سلمونہ کے دیہات میں داخل ہو کر کئی فلسطینی گھروں کی تلاشی لی۔
علاوہ ازیں، رام اللہ کے مغرب میں واقع مختلف قصبوں اور دیہات میں بھی اسرائیلی فوج نے کارروائیاں کیں۔
ان چھاپوں کے دوران کسی جانی نقصان یا گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔