پاکستان عظیم ملک، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل قابل احترام شخصیات ہیں۔ٹرمپ

ایران کی پہلی رجیم ختم ہو چکی۔ جبکہ دوسری تقریباً ناکارہ ہو گئی ہے۔امریکی صدر

May 8, 2026 · بام دنیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک شاندار ملک ہے جبکہ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل بھی شاندار شخصیات ہیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے ایران پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو امریکی بحری جہازوں پر حملے نہیں کرنے چاہیے تھے۔ ان کے بقول ایران نے امریکی جہازوں پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملے کیے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی پہلی رجیم ختم ہو چکی ہے جبکہ دوسری تقریباً ناکارہ ہو گئی ہے، اب امریکہ تیسری رجیم سے ڈیل کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران جلد معاہدے پر دستخط کر دے گا کیونکہ ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔