حملوں کے باوجود ایران، امریکہ جنگ بندی معاہدہ تعطل کا شکار
ایرانی اور امریکی مؤقف میں اب بھی “بہت بڑا فرق” موجود ہے۔
حالیہ حملوں کے باوجود ایران، امریکہ جنگ بندی معاہدہ تعطل کا شکار ہیں۔ابھی تک کسی بھی فریق نے جنگ بندی کے خاتمے کا باضابطہ اعلان نہیں کیا۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جنگ بندی تاحال برقرار ہے، جبکہ ایرانی حکام اسرائیل اور امریکہ پر اس کی خلاف ورزی کا الزام عائد کر رہے ہیں۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق تہران اب بھی امریکی تجویز کا جائزہ لے رہا ہے۔ اطلاعات تھیں کہ اس تجویز پر ایرانی ردعمل گزشتہ روز پاکستانی ثالثوں کو بھیجا جانا تھا، تاہم اس کی باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ تجویز پر غور جاری ہے۔ اس کشیدگی اور فوجی جھڑپوں کے باوجود سفارتی اور ثالثی کی کوششیں بدستور جاری دکھائی دیتی ہیں، اور دونوں فریق اب بھی سفارتی رابطے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایران کی جانب سے جواب آنے کے بعد صورتحال مزید واضح ہو جائے گی۔ اگرچہ کچھ حلقوں میں امید پائی جاتی ہے، تاہم ایرانی حکام امریکی مطالبات کو غیر منطقی، غیر حقیقت پسندانہ اور حد سے زیادہ قرار دے رہے ہیں۔
ایرانی اور امریکی مؤقف میں اب بھی “بہت بڑا فرق” موجود ہے۔