ایران کئی ماہ تک بحری ناکہ بندی برداشت کرسکتا ہے۔امریکی سی آئی اے
واشنگٹن تہران پر زیادہ دباؤ نہیں ڈال پا رہا۔
May 9, 2026 · بام دنیا
امریکی انٹیلیجنس ادارے سی آئی اے کی ایک رپورٹ کے مطابق تہران کئی ماہ تک بحری ناکہ بندی برداشت کر سکتا ہے۔
سی آئی اے کی رپورٹ سے باخبر ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ سی آئی اے کے اندازے کے مطابق تہران کم از کم مزید چار ماہ تک امریکہ کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برداشت کر سکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ واشنگٹن تہران پر زیادہ دباؤ نہیں ڈال پا رہا۔
اس رپورٹ کے متعلق سب سے پہلے واشنگٹن پوسٹ نے خبر دی تھی۔
تاہم ایک سینئر انٹیلیجنس عہدیدار کا کہنا ہے کہ سی آئی اے کی رپورٹ کے مطابق دعوے ’درست‘ نہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ برحی ناکہ بندی کے باعث ایران کو شدید مالی نقصان پہنچ رہا تھا اور اس کی معیشت تیزی سے گر رہی تھی۔