سعودی عرب میں حج پرمٹ خلاف ورزی 5 غیرملکی گرفتار

تمام گرفتار شدگان کو حج سیکیورٹی فورسز نے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا

May 9, 2026 · بام دنیا

سعودی عرب میں حج سکیورٹی فورسز نے مکہ پرمٹ اور حج ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 5 افغانی باشندوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

حج سکیورٹی فورسز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ معمول کی گشت کے دوران سکیورٹی اہلکاروں نے مکہ مکرمہ کی حدود کے باہر غیرآباد راستے سے مکہ مکرمہ شہر میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے پانچ افغانیوں کو گرفتار کرکے ان پر حج ضوابط کی خلاف ورزی درج کر لی ہے۔

تمام گرفتار شدگان کو حج سیکیورٹی فورسز نے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا جن کے خلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی۔