بحری ناکہ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے۔ صیہونی فوج
اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ جانے والے فلوٹیلا سے گرفتار کیے گئے دو کارکنوں کو ملک بدر کر دیا گیا ہے۔
وزارت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد “دو افراد” سائف ابو کسک اور تھیآگو آویلا کو آج اسرائیل سے ڈیپورٹ کر دیا گیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل غزہ پر عائد قانونی بحری ناکہ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دے گا۔