مودی کی متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات، امارات پر حملوں کی مذمت

بھارت اور یو اے ای کے درمیان مائع پیٹرولیم گیس کی فراہمی پربھی اتفاق کیا گیا۔

فوٹو امارات صدارتی کورٹ

فوٹو امارات صدارتی کورٹ

ابو ظہبی:  وزیر اعظم نریندر مودی نے متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی اور متحدہ عرب امارات میں مقیم ہندوستانی کمیونٹی کے لیے ان کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا، جبکہ ملک پر حملوں کی ’سختی سے‘ مذمت کی۔

نریندر مودی نیدرلینڈ، سویڈن، ناروے اور اٹلی کے یورپی دوروں کے سلسلے سے پہلے جمعہ 15 مئی کو ابوظہبی پہنچے۔ ان کا یہ دورہ خلیج فارس میں کشیدگی اور توانائی کی سلامتی کے خدشات کے درمیان ہوا ہے۔

نریندر مودی کے دفتر نے ایکس نیٹ ورک پر اعلان کیا کہ ’اس سفر کے دوران توانائی، دفاع، بنیادی ڈھانچے، جہاز رانی اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اہم معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔‘

انڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابوظہبی نے ہندوستان میں پانچ بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا عہد کیا ہے، حالانکہ مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

مودی نے انڈین وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ ’آبنائے ہرمز کی آزادی، کشادگی اور سلامتی کو برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں بین الاقوامی قانون کی پاسداری ضروری ہے۔

بھارت اور یو اے ای کے درمیان دفاع، توانائی اور سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط

بھارت اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان دفاع، توانائی اور سرمایہ کاری کے اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ان معاہدوں پر دستخط بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورۂ متحدہ عرب امارات  کے دوران ہوئے۔اس دورے کے دوران بھارت اور یو اے ای کے درمیان دفاع، توانائی اور سرمایہ کاری کےاہم معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

بھارتی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ بھارت اور یو اے ای نے اسٹرٹیجک دفاعی تعاون اورتیل ذخائر سے متعلق معاہدے کیے۔بھارت اور یو اے ای کے درمیان مائع پیٹرولیم گیس کی فراہمی پربھی اتفاق کیا گیا۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ بھارتی انفرا سٹرکچر،آربی ایل بینک اورسمن کیپیٹل میں یو اے ای کی جانب سے 5 ارب ڈالر ز کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔