ایبولا وائرس کا خدشہ، بحرین نے غیر ملکی مسافروں پر داخلہ بند کردیا

یہ پابندی آج سے 30روز کیلیے نافذ العمل ہوگی ،بحرینی حکام

May 19, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

منامہ: بحرین نے ایبولا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر جنوبی سوڈان، جمہوریہ کانگو اور یوگنڈا سے آنے والے غیر ملکی مسافروں کے ملک میں داخلے پر 30 دن کی پابندی عائد کر دی ہے۔

الجزیرہ نیوز کے مطابق بحرینی حکام کا کہنا ہے یہ پابندی آج سے نافذ العمل ہوگی اور اس کا مقصد صحتِ عامہ کے تحفظ اور ممکنہ وبائی خطرات کو روکنا ہے۔صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور عالمی صحت اداروں کی سفارشات کی روشنی میں مزید اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔