مودی کا اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کو ٹافیوں کا تحفہ

مودی کے حامیوں نے خوشگوار سفارتی اقدام قرار دیا تو اپوزیشن نے اس وائرل ویڈیو  پر سخت تنقید کی

May 20, 2026 · بام دنیا
فوٹو سوشل میڈیا

فوٹو سوشل میڈیا

وینس: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اٹلی کے اپنے سرکاری دورے کے دوران اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی کو ٹافیوں کا تحفہ پیش کیا۔اطالوی وزیر اعظم نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر نریندر مودی کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ ’وزیر اعظم مودی ہمارے لیے بہت  اچھی ٹافیوں کا تحفہ لائے ہیں۔

اس ویڈیو کو بھارت میں مودی کے حامیوں نے خوشگوار سفارتی اقدام قرار دیا تو دوسری جانب اپوزیشن نے اس وائرل ویڈیو  پر سخت تنقید کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے وزیرِ اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو معاشی مشکلات، مہنگائی، بے روزگاری اور طلبہ کے احتجاج جیسے مسائل کا سامنا ہے جبکہ وزیرِ اعظم ریلز بنانے میں مصروف ہیں۔