ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی کمانڈر انچیف جنرل امیر حاتمی سے ملاقات
ہ جارحیت کا مقابلہ کرنے پر ایران کی مسلح افواج کی بہادری اور کارکردگی کو سراہتے ہیں،صدر مسعود پزشکیان
فوٹو سوشل میڈیا
تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ جارحیت کا مقابلہ کرنے پر ایران کی مسلح افواج کی بہادری اور کارکردگی کو سراہتے ہیں۔
ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر مسعود پزشکیان سے فوج کے کمانڈر انچیف میجر جنرل امیر حاتمی کی ملاقات ہوئی ہے۔
دوران گفتگو ایرانی صدر نے کہا کہ قومی سلامتی کو محفوظ بنانے، ملک کی حفاظت اور دفاعی قوت بڑھانے میں ایرانی افواج کا اہم کردار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جارحیت کا مقابلہ کرنے پر ایران کی مسلح افواج کی بہادری اور کارکردگی کو سراہتے ہیں، ایرانی حکومت اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے کے منصوبوں کی حمایت کرے گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایرانی افواج کے دشمن کو مضبوط اور منہ توڑ جواب کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ہم دفاعی ڈھانچے کو مسلسل مضبوط بنانے، ایرانی فوج کی جنگی تیاریوں کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔
ایرانی صدر نے یہ بھی کہا کہ حساس حالات میں انتظامی اداروں اور مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔
اس موقع پر میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ ایرانی افواج ہائی الرٹ پر ہیں اور کسی بھی خطرے یا جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔