امریکی ایوان نمائندگان میں ٹرمپ کے ایران جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد پر ووٹنگ مؤخر
ریپبلکن ارکان کی عدم موجودگی پر ڈیموکریٹس کو کامیابی کا امکان تھا
امریکی ایوان نمائندگان میں صدرٹرمپ کے ایران سے متعلق جنگی اختیارات محدودکرنےکی قرارداد پر ووٹنگ مؤخر ہوگئی۔
امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن قیادت نے ایران جنگی اختیارات پر ووٹنگ مؤخر کی۔
ڈیموکریٹ کی قرارداد کو ریپبلکن ارکان کی عدم موجودگی کے باعث کامیابی ملنے کا امکان تھا۔
امریکی میڈیا کےمطابق قرارداد پر ووٹنگ اب جون کے آغاز میں متوقع ہے۔
امریکی سیاسی حلقوں میں اس فیصلے کو ایران سے متعلق پالیسی پر بڑھتی ہوئی اندرونی کشمکش قرار دیا جا رہا ہے۔ مبصرین کے مطابق ڈیموکریٹ ارکان صدر ٹرمپ کے ممکنہ فوجی اقدامات پر کانگریس کی نگرانی کو یقینی بنانا چاہتے ہیں، جبکہ ری پبلکن قیادت ووٹنگ مؤخر کرکے اپنی جماعت کو ممکنہ سیاسی نقصان سے بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔