امریکہ ایران مزید جنگ سے پیچھے ہٹنا چاہتے ہیں۔امریکی ماہر کا دعویٰ
امریکہ اور ایران کے درمیان موجودہ مذاکرات سنجیدہ بات چیت کی بنیاد ہیں
May 22, 2026 · بام دنیا
امریکی تھنک ٹینک کیٹو انسٹی ٹیوٹ کے سینئر فیلو اور سابق امریکی صدر رونالڈ ریگن کے خصوصی معاون ڈوگ بینڈو نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری موجودہ بات چیت کسی امن معاہدے کے بجائے ایک جنگ بندی ہے جو سنجیدہ مذاکرات کی راہ ہموار کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امید یہی ہے کہ دونوں فریق مزید جنگ کے امکان سے پیچھے ہٹیں اور پھر کسی بھی ممکنہ معاہدے کی تفصیلات پر سخت اور سنجیدہ مذاکرات کے لیے بیٹھیں۔
ڈوگ بینڈو کے مطابق بظاہر پیش رفت دکھائی دے رہی ہے، تاہم ماضی میں بھی دونوں فریق کئی بار پیش رفت کے دعوے کرتے رہے ہیں۔