انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا،روپیہ مستحکم
کاروباری ہفتے کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ
انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 3 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 47 پیسے پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ٹیگز: