سندھ حکومت کا بی ایس نرسنگ میں داخلوں کا اشتہار متنازع بن گیا

قومی زبان کونظراندازکرنے پرعلمی اور سیاسی حلقوں کی تنقید

June 3, 2026 · امت خاص

سکرین شاٹ

 

سندھ نرسنگ ڈائریکٹوریٹ نے قومی زبان کونظراندازکردیا۔ویب سائٹ پر بی ایس نرسنگ میں داخلوں کے لیے اردومیں اپلائی نہیں کیا جاسکتا،اشتہار متنازع بن گیا۔

زبانوں کے آپشن میں صرف انگریزی اور سندھی کوشامل کیا گیاہے۔حالاں کہ کراچی میں اردوبولنے والوں کی بہت بڑی تعدادآباد ہے۔اس کے علاوہ اردو کورابطے کی ملک گیر زبان ہونے کے ناتے ہر جگہ بخوبی سمجھا جاتاہے۔

علمی اور تدریسی حلقو ں نے قومی زبان پر انگریزی کو ترجیح دینے کی پالیسی کو ناقابل فہم قراردیاہے۔سندھ حکومت سے مطالبہ کیا گیاہے کہ اس معاملے کا نوٹس لیا جائے۔ادھر،سیاسی حوالے سے بھی اس پر حیرت کا اظہارکیا جارہاہے۔ سیاسی ذرائع کا کہناہے کہ صوبے پر پیپلزپارٹی کی حکومت ہے جو خود کو چاروں صوبوں کی زنجیر کہتی ہے اور وفاق پسند جماعت قراردیتی ہے ۔ قومی زبان کو ترجیحات میں شامل نہ کرناحیران کن اور افسوس ناک ہے۔