انڈر 18 ایشیا کپ: قومی ہاکی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

پاکستان کی جانب سے عبداللہ اعوان نے دو گول اسکور کیے، جبکہ حیدر عصام، محمد یحییٰ اور عدیم نے ایک، ایک گول کیا۔

June 3, 2026 · اسپورٹس

جاپان: انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلادیش کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

جاپان میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے بنگلادیش کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے زیر کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے عبداللہ اعوان نے دو گول اسکور کیے، جبکہ حیدر عصام، محمد یحییٰ اور عدیم نے ایک، ایک گول کیا۔

میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور بنگلادیشی دفاع پر مسلسل دباؤ برقرار رکھا، جس کے نتیجے میں ٹیم نے اہم کامیابی اپنے نام کی۔

اس فتح کے بعد پاکستان انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے، جہاں قومی ٹیم اتوار کو میدان میں اترے گی۔

سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ جاپان یا بھارت میں سے کسی ایک ٹیم سے ہوگا، جبکہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ روایتی حریف بھارت کے ساتھ دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

قومی ٹیم کی مسلسل کامیابیوں نے ٹورنامنٹ میں ٹائٹل جیتنے کی امیدیں مزید روشن کر دی ہیں۔