اگلے 5 سال میں ہنزہ کو کراچی یا لاہور جیسا بنانا ہے،فیصلہ عوام کریں:خرم دستگیر
سڑکیں وہی بنائیں گے جنہوں نے ماضی میں شاہراہوں کا جال بچھایا، ہنزہ میں خطاب
June 4, 2026 · قومی
فائل فوٹو
ہنزہ: پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خرم دستگیر نے ہنزہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نام لیے بغیر پیپلزپارٹی پر تنقید کی۔
خرم دستگیر نے کہا کہ اگلے پانچ سال میں ہنزہ کو کراچی جیسا بنانا ہے یا لاہور جیسا، اس کا فیصلہ عوام کو کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سڑکیں وہی بنائیں گے جنہوں نے ماضی میں شاہراہوں کا جال بچھایا، اور گلگت بلتستان سے بلوچستان تک ہر منصوبے پر شیر کا نشان موجود ہے۔
ن لیگ کے عابد شیر علی نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے عوام کو نواز شریف کو اپنا لیڈر منتخب کرنا چاہیے، جو ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہو۔