کراچی بی آر ٹی ییلو لائن منصوبے میں 6 ارب روپے سے زائد مبینہ کرپشن
چیف سیکریٹری سندھ نے انکوائری کے احکامات جاری کر دیے
فائل فوٹو
کراچی میں بی آر ٹی یلو لائن منصوبے میں اربوں روپے کی مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا، جس پر چیف سیکریٹری سندھ نے انکوائری کے احکامات جاری کر دیے۔
ذرائع کے مطابق اس منصوبے میں 6 ارب روپے سے زائد کی مبینہ کرپشن سامنے آئی ہے۔
انکوائری افسر نے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی، ڈائریکٹر پروکیورمنٹ جمن داس، پروجیکٹ ڈائریکٹر کمال حکیم اور ڈپٹی ڈائریکٹر طحہٰ عزیز کو طلب کیا ہے۔
اس معاملے پر سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ افسران کو یلو لائن منصوبے سے متعلق تمام ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
مزید بتایا گیا کہ سابق پی ڈی ضمیر عباسی نے قواعد کے خلاف ایڈوانس پیمنٹ کی، جبکہ سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے حکومت سے ایکشن لینے کے لیے چیف سیکریٹری کو خط لکھا ہے۔
: