غزہ میں انسانی بحران سنگین۔ خیموں میں رہنے والے خاندان مشکلات کاشکار

غزہ کے خیمہ بستیوں میں بیت الخلا کی شدید قلت، بے گھر فلسطینی پریشان

June 7, 2026 · بام دنیا

غزہ کی وسیع خیمہ بستیوں میں مقیم 17 لاکھ بے گھر فلسطینیوں کے لیے بیت الخلا تک رسائی روزمرہ زندگی کے سب سے سنگین مسائل میں سے ایک بن چکی ہے۔
جنوبی غزہ میں اپنے سادہ خیمے کے اندر مصطفیٰ شعبان نے اپنے خاندان کے لیے ایک عارضی بیت الخلا خود تعمیر کیا۔
تاہم ان کے مطابق یہ سہولت کم از کم ان اجتماعی بیت الخلاؤں سے بہتر ہے جو ان کے خیمہ کیمپ میں سینکڑوں افراد مشترکہ طور پر استعمال کرتے ہیں۔
38 سالہ مصطفیٰ شعبان، جو دو سال قبل اسرائیلی کارروائیوں کے باعث رفح سے بے دخل ہوئے تھے اور بعد ازاں خان یونس میں آ کر آباد ہوئے۔
انہوں نے کہا، “ہمارے خیمے کے اندر قائم یہ عارضی بیت الخلا بھی انتہائی ناگوار ہے، لیکن کم از کم اس میں کچھ رازداری موجود ہے۔