امریکہ و اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کو 100 دن مکمل

آبنائے ہرمز کی بندش اور کشیدگی برقرار ہے۔جنگ بندی کے باوجود صورتحال غیر مستحکم

June 7, 2026 · بام دنیا

امریکہ اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کو آج 100 دن مکمل ہو گئے ہیں جس کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ “بہت جلد ختم” ہو جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق 8 اپریل کو جنگ بندی کے باوجود آبنائے ہرمز زیادہ تر بند ہے، وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور مذاکرات بار بار ناکام ہو رہے ہیں۔
اس رپورٹ میں دکھایا گیا ہے کہ 28 فروری سے شروع ہونے والی امریکا-اسرائیل جنگ ایران پر کس طرح اثر انداز ہوئی ہے، جس میں انسانی جانوں کے نقصان سے لے کر معیشت تک کے پہلو شامل ہیں۔