چین میں دھماکا،7 افراد ہلاک،17 زخمی،تحقیقات جاری

یہ واقعہ علی الصبح زنگن قصبے میں پیش آیا، جو معدنی اور زرعی وسائل سے مالا مال پہاڑی علاقے میں واقع ہے۔

June 11, 2026 · بام دنیا

چین کے جنوب مغربی علاقے گوانگسی میں ایک افسوسناک دھماکے میں کم از کم 7 افراد ہلاک جبکہ 17 زخمی ہو گئے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ علی الصبح زنگن قصبے میں پیش آیا، جو معدنی اور زرعی وسائل سے مالا مال پہاڑی علاقے میں واقع ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ دھماکے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، تاہم ابتدائی طور پر گیس پائپ لائن کے پھٹنے کے امکان کو مسترد کر دیا گیا ہے۔

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جن میں سے کسی کی حالت تشویشناک نہیں بتائی جا رہی۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے جانچ کی جا رہی ہے تاکہ اصل وجہ سامنے آ سکے۔