ایران کے ممکنہ حملے کا خدشہ، امریکہ نے برطانیہ سے مزید فوجی طیارے منتقل کر دیے

یہ طیارے دوران پرواز دوسرے فوجی طیاروں کو ایندھن فراہم کرتے ہیں، جس کے ذریعے لڑاکا اور دیگر فوجی طیارے طویل فاصلے تک فضائی کارروائیاں جاری رکھ سکتے ہیں۔

November 10, 2026 · بام دنیا
ایران کے ممکنہ حملے کا خدشہ، امریکہ نے برطانیہ سے مزید فوجی طیارے منتقل کر دیے

ایران کے ممکنہ حملے کا خدشہ، امریکہ نے برطانیہ سے مزید فوجی طیارے منتقل کر دیے

لندن: ایران سے متعلق ممکنہ سکیورٹی خطرے کے پیش نظر امریکہ نے برطانیہ میں واقع اپنے دوسرے فضائی اڈے سے بھی فوجی طیارے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق امریکی فوج نے فضائی ایندھن فراہم کرنے والے متعدد طیاروں کو جرمنی اور دیگر مقامات پر منتقل کیا ہے، جبکہ برطانیہ میں قائم دو اہم امریکی فضائی اڈوں پر حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل اور خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ کارروائی انگلینڈ میں واقع رائل ایئر فورس ملڈن ہال کے فضائی اڈے پر کی گئی۔ امریکی حکام کو ایران سے منسلک ممکنہ خطرے سے متعلق اطلاعات موصول ہوئی تھیں، جس کے بعد طیاروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی فضائیہ کے دو ایندھن بردار طیارے جرمنی منتقل کیے گئے، جبکہ بعد ازاں مزید طیاروں کو بھی مختلف مقامات پر منتقل کیا گیا۔

یہ طیارے دوران پرواز دوسرے فوجی طیاروں کو ایندھن فراہم کرتے ہیں، جس کے ذریعے لڑاکا اور دیگر فوجی طیارے طویل فاصلے تک فضائی کارروائیاں جاری رکھ سکتے ہیں۔