سابق ایرانی سپریم لیڈرخامنائی کی تدفین جولائی تک موخر
میئر تہران کے مطابق آخری رسومات جون کے آخر سے جولائی کے پہلے ہفتے تک متوقع
June 12, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو
ایران کے سابق سپریم لیڈر شہید آیت اللہ خامنہ ای کی سرکاری تدفین کی تقریب جولائی تک مؤخر کر دی گئی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق تہران کے میئر علی رضا زاکانی نے کہا ہے کہ سابق سپریم لیڈر شہید آیت اللہ خامنہ ای کی سرکاری تدفین جون کے آخر یا جولائی کے آغاز تک مؤخر کر دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کے بعد آخری رسومات محرم کے دوسرے عشرے میں، یعنی 26 جون سے 5 جولائی کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔
اس سے قبل اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین محرم الحرام کے آغاز میں کی جائے گی۔