بھارت میں 3سالہ بچی زیادتی کے بعدقتل ۔ملزم گرفتار

تشویشناک حالت میں علاقے کی ایک خاتون نے جھاڑیوں سےبرآمد کیا

June 15, 2026 · بام دنیا

متاثرہ بچی کا خاندان ریاست بہار سے تامل ناڈو منتقل ہواتھا اور ملزم کا تعلق بھی بہار سے ہی ہے جو کام کی غرض سے تامل ناڈو آیا تھا: بھارتی پولیس/ فائل فوٹو

بھارت میں  ملزم نے 3 سالہ بچی کو بسکٹ کا لالچ دے کر  زیادتی کانشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق متاثرہ بچی کا خاندان ریاست بہار سے تامل ناڈو منتقل ہواتھا اور ملزم کا تعلق بھی بہار سے ہی ہے جو کام کی غرض سے تامل ناڈو آیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بچی کو گھر سے بسکٹ کا لالچ دے کر اپنے ساتھ لے گیا تھا جس کے بعد بچی سے جنسی زیادتی کی گئی۔

علاقے کی ایک رہائشی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ بچی اپنے گھر کے قریب ہی کھیل رہی تھی، اسی دوران ملزم نے بچی کو بسکٹ پیش کیے اور اپنے ساتھ لے گیا۔

پولیس کے مطابق بعد ازاں بچی کو تشویشناک حالت میں علاقے کی ہی ایک خاتون نے جھاڑیوں سے برآمد کیا تاہم بچی پھر انتقال کرگئی۔

پولیس کو شبہ ہے کہ بچی ملزم کو پہچانتی تھی جس کی بنا پر ملزم نے زیادتی کے بعد بچی کو قتل کردیا۔

دوسری جانب پولیس نے بچی سے اجتماعی زیادتی کے شبہات مسترد کردیے اور پولیس کا کہنا ہےکہ بچی سے زیادتی میں ایک ہی شخص ملوث ہے جسے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔