بنگلادیشی وزیرِ اعظم کےمشیر کوبھارت میں داخلے کی اجازت نہ مل سکی

دہلی ایئرپورٹ پر ڈھائی گھنٹے پوچھ گچھ کے بعد واپسی کا فیصلہ

June 15, 2026 · امت خاص, بام دنیا

فائل فوٹو

 

بنگلادیشی وزیرِ اعظم طارق رحمٰن کے مشیر زاہد الرحمٰن کو بھارت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی، جس کے بعد وہ واپس بنگلادیش روانہ ہو گئے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق مشیر زاہد الرحمٰن سے دہلی ایئرپورٹ پر ڈھائی گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی، واقعے کی مکمل تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔

پیشگی سفارتی اطلاع کے باوجود بھارتی محکمۂ امیگریشن نے انہیں داخلے کی اجازت نہیں دی۔

بنگلادیش کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پیشگی منظوری کے باوجود پیش آنے والا یہ واقعہ تشویش ناک ہے۔بھارتی مؤقف کے مطابق اعلیٰ حکام کی مداخلت کے بعد داخلے کی اجازت دے دی گئی تھی۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق زاہد الرحمٰن نے بھارت میں داخل ہونے کے بجائے واپس جانے کا فیصلہ کیا اور وہ کولمبو کے راستے ڈھاکا واپس روانہ ہو گئے۔

واضح رہے کہ زاہد الرحمٰن بحرِ ہند رِم ایسوسی ایشن کے اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت گئے تھے۔