گجرات میں گھریلو تنازع پرفائرنگ سے ایک خاندان کے تین افرادقتل
پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے لیا
June 16, 2026 · قومی
فائل فوٹو
گجرات کے گاؤں بزرگوال میں گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کا ہولناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک ہی خاندان کے 3 افراد کو قتل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم قاضی نعمان ارشد نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کر کے اپنے بھائی، بھابھی اور پھوپھا کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
مقتولین کی شناخت قاضی سفیان ارشد (ملزم کا بھائی)، رمشا طارق (بھابھی) اور محمد منور مری (پھوپھا) کے ناموں سے ہوئی ہے۔
واقعے کے بعد ملزم قاضی نعمان موقع سے فرار ہو گیا تھا تاہم بعد میں گجرات پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔
پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے لیا۔
ٹیگز: