پشاور پولیس کی بڑی کارروائی،49 مقدمات میں مطلوب ملزم بحرین سے گرفتار
انٹرپول کی مدد سے خطرناک اشتہاری مجرم کی گرفتاری، جلد پاکستان منتقلی کا فیصلہ
فائل فوٹو
پشاور پولیس کو 49 سنگین مقدمات میں انتہائی مطلوب ملزم کو انٹرپول کی مدد سے بحرین سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ممتاز عرف ممتازے بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ، قتل، اقدامِ قتل، اغوا اور قبضہ مافیا جیسے سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔
ملزم پر پولیس پر حملوں، راہزنی، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے کے الزامات بھی ہیں۔
پشاور پولیس نے بتایا کہ ملزم ایک منظم جرائم پیشہ نیٹ ورک کا سرغنہ تھا اور اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیوں کے دوران بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔
جدید تفتیش اور انٹرپول کی مدد سے ملزم کو بحرین سے گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق تمام قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد ملزم کو جلد پاکستان منتقل کیا جائے گا تاکہ اسے قانون کے کٹہرے میں لا کر انصاف کے تقاضے پورے کیے جا سکیں۔