دُشمن کے ساتھ تعاون کا الزام، ایران میں 3 ہزار سے زائد افراد گرفتار

1061 افراد پر فردِ جرم عائد کر دی گئی، غداروں کی سینکڑوں جائیدادوں کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔اصغر جہانگیر

June 22, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

تہران: ایرانی عدلیہ کے مطابق دُشمن کے ساتھ تعاون کے الزام میں ایران میں 3 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایرانی عدلیہ کے ترجمان اصغر جہانگیر نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار کیے گئے ان ’دُشمن کے ساتھیوں‘ میں 684 افراد نے اسرائیل کے لیے ’آپریشنل کارروائیاں‘ کیں اور 1258 نے ’سیاسی پروپیگنڈہ‘ اور ’میڈیا سرگرمیاں‘ کیں۔

اصغر جہانگیر کے مطابق اس سلسلے میں 1061 افراد پر فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے اور غداروں کی سینکڑوں جائیدادوں کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔

حالیہ جنگ کے آغاز کے بعد سے ایرانی عدلیہ نے ’جاسوسی کی سزا کی شدت‘ کے قانون کا حوالہ دیتے ہوئے، ’دشمن کے ساتھ تعلق یا تعاون‘ کے الزام میں سینکڑوں افراد کو گرفتار کیا ہے یا ان کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔ جنوری کے مظاہروں کے دوران ایران کے اندر بعض معروف شخصیات کی جائیدادیں بھی ضبط کر لی گئی تھیں۔