ایران نے معاہدہ نہ مانا تو ضروری اقدامات کروں گا۔ٹرمپ کا اعلان

معاہدے کی خلاف ورزی پر کارروائی کی دھمکی، ایران جوہری شفافیت پر رضامند ہوگا

June 23, 2026 · بام دنیا

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھل چکی ہے اور ایران اس حوالے سے مثبت اقدام کر رہا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بحالی ایک خوش آئند پیش رفت ہے اور ایران اس معاملے میں اچھا کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران کسی بھی معاہدے کی خلاف ورزی کرتا ہے تو امریکا ضروری اقدامات سے گریز نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک ایران امریکا کا احترام کرتا رہے گا، دونوں ممالک کے درمیان کسی قسم کی مشکل یا تنازع پیدا نہیں ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کے معائنے کی اجازت دینے پر آمادہ ہو جائے گا اور مستقبل میں طویل مدت تک جوہری پروگرام کے حوالے سے شفافیت یقینی بنانے کے لیے بھی رضامندی ظاہر کرے گا۔