جوہری ایجنسی سے تعاون جاری رہے گا۔ ایران کا اعلان

جوہری پروگرام سے متعلق فیصلے قومی اداروں کی مشاورت سے ہوں گے

June 23, 2026 · بام دنیا

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ساتھ اپنے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق تعاون جاری رکھے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ جوہری پروگرام سے متعلق آئندہ فیصلے مشاورتی اسمبلی اور سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کی ہدایات کے مطابق کیے جائیں گے۔

اس سے قبل سوئٹزرلینڈ میں ایران امریکہ مذاکرات کے بعد قطر اور پاکستان کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ جاری کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا بتایا تھا کہ ایران کے لیے تیل اور پیٹروکیمیکل کی برآمدات پر پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں۔