ایران کے امریکی اجناس خریدنے پر کوئی پابندی نہیں۔ گورنر مرکزی بینک

اگر معیار بہتر ہوا تو امریکہ سے خریداری ممکن۔ عبدالناصر ہمتی

June 23, 2026 · بام دنیا

ایران کے مرکزی بینک کے گورنر عبدالناصر ہمتی نے کہا ہے کہ تہران پر یہ کوئی لازمی شرط نہیں کہ وہ امریکی زرعی مصنوعات خریدے۔

انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ منجمد ایرانی فنڈز کے استعمال کے حوالے سے کوئی ایسا معاہدہ نہیں جس کے تحت ایران کو لازماً امریکی اشیاء خریدنی ہوں۔

ہمتی نے تسنیم نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کے مطابق پہلے 6 ارب ڈالر صرف بنیادی اشیاء اور ادویات کی خریداری کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کسی وقت امریکی اشیاء کی قیمت اور معیار دوسرے ممالک کے مقابلے میں بہتر ہو تو ایران کو وہاں سے خریداری کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں۔

مزید کہا گیا کہ باقی 6 ارب ڈالر صرف بنیادی اشیاء تک محدود نہیں ہوں گے بلکہ ایران ان سے غیر پابندی زدہ (non-sanctioned) دیگر اشیاء بھی خرید سکتا ہے۔