مذاکرات کی کامیابی مشترکہ وعدوں کی تکمیل سے مشروط ہے۔ صدر پزشکیان

متفقہ ذمہ داریوں پر عملدرآمد ہی مذاکرات کو کامیاب بنا سکتا ہے، ایرانی صدر

June 23, 2026 · بام دنیا

ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی کا دارومدار متفقہ ذمہ داریوں کو پورا کرنے اور ان کے درست نفاذ پر منصر ہوگا۔

منگل کے روز پاکستان کے ایک روزہ دورے پر آنے سے قبل ایرانی صدر نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’متفقہ متن سے ہٹ کر بیانات مذاکرات کو آگے بڑھانے میں مدد نہیں کر سکتے۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان آج پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ایرانی صدر کے ترجمان حبیب عباسی کے مطابق یہ دورہ ممکنہ طور پر ایک روز پر مشتمل ہوگا۔