ٹرک الٹنے سے 20 لاکھ شہد کی مکھیوں کو آزادی مل گئی

18 ویلر ٹرک موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گیا، جس میں بڑی مقدار میں شہد کی مکھیاں منتقل کی جا رہی تھیں

June 23, 2026 · بام دنیا
ٹرک الٹنے سے 20 لاکھ شہد کی مکھیوں کو آزادی مل گئی

ٹرک الٹنے سے 20 لاکھ شہد کی مکھیوں کو آزادی مل گئی

امریکی ریاست ٹیکساس کے علاقے اورنج کاؤنٹی میں ایک ٹرک الٹنے کے باعث تقریباً 20 لاکھ شہد کی مکھیاں آزاد ہو کر فضا میں پھیل گئیں

امریکی ریاست ٹیکساس کے علاقے اورنج کاؤنٹی میں ایک ٹرک حادثے کے نتیجے میں تقریباً 20 لاکھ شہد کی مکھیاں فضا میں پھیل گئیں، جس کے بعد علاقے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی۔

مقامی حکام کے مطابق 18 ویلر ٹرک موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گیا، جس میں بڑی مقدار میں شہد کی مکھیاں منتقل کی جا رہی تھیں۔ حادثے کے بعد مکھیوں کا بڑا غول قریبی علاقوں میں پھیل گیا، جس پر انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے شہریوں کو گھروں کے اندر رہنے کی ہدایت جاری کر دی۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں ٹرک ڈرائیور محفوظ رہا، تاہم مکھیوں کے پھیلاؤ کے باعث علاقے میں احتیاطی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

واقعے کے بعد شہد کی مکھیوں کے ماہرین اور بی کیپرز کو موقع پر طلب کیا گیا جنہوں نے مکھیوں کو قابو میں لانے اور محفوظ طریقے سے قریبی فارم میں منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق مکھیوں کی منتقلی مکمل ہونے تک متاثرہ علاقے میں غیر ضروری آمد و رفت سے گریز کیا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔