خیرپور کے سہتو1 کنویں سےگیس کی پیداوار شروع
سندھ میں نئے کنویں سے یومیہ 60 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل
فائل فوٹو
صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں سہتو-1 کنویں سے گیس کی پیداوار شروع ہو گئی ہے۔
اسلام آباد سے آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے ترجمان کے مطابق سہتو-1 کنویں سے یومیہ 60 لاکھ مکعب فٹ گیس کی پیداوار حاصل ہو رہی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ گیس کی ترسیل کے لیے 5 کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھا کر اسے سنجھورو پلانٹ سے منسلک کر دیا گیا ہے۔
او جی ڈی سی ایل کے مطابق حاصل شدہ گیس سنجھورو پلانٹ میں پراسیسنگ کے بعد سوئی سدرن نیٹ ورک میں شامل کی جا رہی ہے۔
ٹیگز: