برطانوی وزیر اعظم کے بعد لتھوانیا کی وزیر اعظم بھی اچانک مستعفی
ان کا استعفیٰ حکومتی اتحاد کے جزوی طور پر ٹوٹنے کے بعد اور وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے ایک سال سے بھی کم وقت میں سامنے آیا۔
فائل فوٹو
ویلنس: گزشتہ روز برطانوی وزیر اعظم کے مستعفی ہونے کے بعد آج لتھوانیا کی وزیر اعظم بھی مستعفی ہوگئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لیتھوانیا کی وزیر اعظم اینگا روگینن نے آج بروز منگل وزارت عظمیٰ کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔
اپنی کابینہ کے آخری اجلاس کے دوران اپنے الوداعی خطاب میں اینگا روگینن نے کہا کہ یہ ایک مشکل دن ہے۔ حالیہ مہینوں میں حکومت کو درپیش چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اس عرصے کے دوران بہت سے مشکل فیصلے کیے ہیں۔
واضح رہے کہ اینگا روگینن نے اپنی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے اندر سے بڑھتے ہوئے دباؤ کے تحت استعفیٰ دیا ہے۔ ان کا استعفیٰ حکومتی اتحاد کے جزوی طور پر ٹوٹنے کے بعد اور وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے ایک سال سے بھی کم وقت میں سامنے آیا ہے۔